آلودگی میں اضافہ؛ لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
آپ کو یہ جان کرحیرانی ہوگی کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں شمار کیے جانے والے شہر تاحال دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نمایاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کی صحت خطرے میں ڈالنے والی اسموگ نے ملک کے بڑے شہروں کا پیچھا نہ چھوڑا اور دن بدن فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر آگیا جس کے پیش نظر دونوں شہروں کی فضا شدید مضر صحت قرار دیا جاچکا ہے۔
کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 230 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں آلودگی 222 پرٹیکیولیٹ میٹر کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ دہلی دنیا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صف اول ہے جس کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 254 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ 150 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 200 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔
اس کے ساتھ ہی 300 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے، آلودگی سے متعلق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دمہ اور سانس کے مریض خصوصی احتیاط کریں۔
فضائی آلودگی میں اضافے کے سبب سانسں اور ناک کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے لگانے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ سائنسی ترقی کی بدولت جہاں زندگی سہل ہوگئی ہے وہی دنیا نے اس ترقی کی بھاری قیمت ادا کی ہے جس کے نتیجے میں اس کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے، اسی میں فضا بھی شامل ہے، درختوں کی کمی اور مضر صحت گیسوں کے اخراج سے فضائی آلودگی میں حد درجہ اضافہ ہوگیا ہے۔
فضائی آلودگی کو تمباکو نوشی، شراب نوشی اور آلودہ پانی کے استعمال جیسا ہی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ آلودگی کی تمام اقسام میں سب سے خطرناک فضائی آلودگی ہے، جو ہر جان دار کوکسی نہ کسی طرح سے متاثرکر رہی ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ لاکھوں افراد فضائی آلودگی سے متاثر ہوکر مختلف عوراض کا شکار ہورہے ہیں۔ ان عوراض میں سانس کی نالیوں کی سوزش، دمہ، سینے کا انفیکشن، دل کے امراض، بلڈ پریشر اور فالج کا حملہ وغیرہ شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اس پر آلودگی پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
