Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری

Now Reading:

کراچی میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری

کراچی میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری

شہر کراچی میں تیز گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، تاہم گزشتہ روز سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے موسم خوشگوار نظر آرہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں تیز ہواؤں کا سلسلہ آج تک جاری رہے گا، تاہم اس وقت شہر میں 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔

شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  28 تا 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج مطلع مکمل صاف رہے گا، تاہم آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہوگیا ہے، میدانی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری اور جاتی سردی کو بریک لگ گیا ہے۔

Advertisement

شمالی بلوچستان میں بادل برس پڑے، پہاڑ سفیدی سے ڈھک گئے، چمن میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ قلعہ عبداللّٰہ، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، سوئی کاریز، توبہ اچکزئی میں بھی جل تھل ایک ہو گیا۔

علاوہ ازیں وادی نیلم، وادی لیپہ اورپارا چنار میں ہر طرف سفیدی پھیل گئی ہے جبکہ بالائی سوات میں بھی برف باری جاری ہے، کالام میں اب تک تقریباً 3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، تیزا ہوائیں چلنے لگی ہیں جس کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا۔

بعدازاں محکمہ موسمیات نے بدھ تک بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ایک بار پھر شروع
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد
کراچی میں مزید کتنی بارش، سسٹم کمزور یا طاقتور؟ جانیے مکمل تفصیل
ٹھٹھہ اور کوہستانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ، ندیاں بپھر گئیں، کینجھر جھیل کی سطح بلند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر