ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پيشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کى پيشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، چمن، زیارت، ژوب، گوادر، پنجگور، نوکنڈی اور چاغی میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں اسلام آباد 5 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 11، کراچی 21، پشاور 9، کوئٹہ اور گلگت 4، مری صفر اور مظفر آباد میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں باران رحمت برس پڑی،رات گئے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔
لاہورمیں گلبرگ، صدرکینٹ، مال روڈ، جیل روڈ، سمن آباد اور چوبرجی میں بوندا باندی ہوتی رہی، ادھر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
