
کراچی میں گرمی کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، تاہم شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بند ہوجائیں گے جس کے بعد موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں آج سے 10 اپریل تک موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں پارہ 41 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ کراچی سمیت میں زیریں اضلاع میں آئندہ دو روز پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی جبکہ 11 اپریل سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔
علاوہ ازیں کراچی میں آج مطلع صاف رہے گا اور اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہ جبکہ موجودہ درجہ حرارت26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب34 فیصد ہے اور اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News