Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Now Reading:

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
سندھ میں پہلی مون سون بارش میں 23 افراد جاں بحق، 33 زخمی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق بلوچستان میں آج رات سے موسلادھار بارش کاامکان ہے۔

 بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، نوشکی، چاغی، خاران، تربت، کیچ، گوادر، آواران اور زیارت میں بارش کی توقع ہے۔

کل سے 29 اپریل تک دیر، سوات، چترال،مانسہرہ، کوہستان اور آزادکشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا، مری، گلیات اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور پاکپتن میں بارش متوقع ہے۔

Advertisement

سندھ کے شہروں سکھر،خیر پور، جیکب آباد، کشمور،حیدر آباد، بینظیر آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، خیبرپختونخوا کے شہروں ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں،ٹانک، وزیرستان، کرک، کوہاٹ، کرم،باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور اور چارسدہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر