Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں گرمی کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Now Reading:

کراچی میں گرمی کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کراچی میں گرمی کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 10 دنوں تک گرمی کا زور برقرار رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں جاری گرمی کے حوالے سے کہا ہے کہ کہ شہر میں آئندہ 10 روز تک موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت 40 تا 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی جبکہ اس دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ مئی اور جون میں ہمیشہ اسی طرح گرمی ہوتی ہے، تاہم اندرون سندھ میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ 40 تا 45 دادو جیکب آباد و اطراف کا نارمل درجہ حرارت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 24 مئی تک ان علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ درجہ حرارت 48 تا 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، سمندری ہوائیں پھر معطل ہوگئیں، گرمی اور حبس نے شہریوں کو بےحال کردیا ہے۔

شہر قائد میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

لاہور میں آج کم سے درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ آج ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناست 40 فیصد رہا اور آئندہ ایک ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

بعدازاں اسلام آباد میں موسم خشک ہے جبکہ پنجاب سے بھی بارشیں رخصت ہوگئیں۔

خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بھی مطلع صاف گلگت بلتستان میں جزوی ابرآلود جبکہ گرمی عروج پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر