کراچی میں اگلے 10 روز موسم کیسا رہے گا؟ چیف میٹرولوجسٹ کی اہم پیشگوئی
کراچی کے موسم کے حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ نے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ شہر میں گرمی تو ہے لیکن فی الحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو اس وقت آتی ہے جب کسی مقام کا درجہ حرارت مسلسل تین سے چار دن اوسط سے پانچ ڈگری زائد رہے لیکن کراچی میں موسم کی صورتحال ایسی نہیں ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ اگلے 10روز تک کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں اور شہر کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، درجہ حرارت 42 ڈگری تک محسوس کئے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
