
قیامت خیز گرمی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری؛ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب اور بلوچستان میں بھی آج اور کل تیز بارش کی پیشگوئی کردی ہے، پانی برسنے سے درجہ حرارت گرنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کل بھی اسلام آباد اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے، مری اور شمالی علاقہ جات میں بھی مزید بارش ہونے کی توقع ہے، بارش کا اسپیل 2 روز تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News