ملک میں مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل کب داخل ہوگا؟
محکمہ موسمیات نے ملک میں ایک اور مون سون اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ 26 سے 30 اگست مون سون کا نیا اسپیل شروع ہوگا، جس کے پیش نظر سندھ کے 95 فیصد حصے میں موسلادھار بارش ہوگی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب میں مون سون کا تیز اسپیل ہوگا جبکہ 26 اگست سے پہلے ہلکی بارشیں ہوں گی۔
سردار سرفراز نے مزید کہا کہ مون سون کا نیا اسپل پورے ملک پر اثر انداز ہوگا، نئے مون سون اسپیل سے کراچی میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
