 
                                                      بحیرہ عرب کے اوپرہوا کا شدید کم دباو سمندری طوفان اسنیٰ میں تبدیل
این ڈی ایم اے ایڈوائزری کے مطابق سائیکلون اسنیٰ کے زیر اثر سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر کے مطابق سمندری طوفان ASNA بحیرہ عرب میں کراچی سے 185 کلومیٹر جنوب مغرب میں موجود ہے۔
سمندری طوفان ،اورماڑہ سے 210 کلومیٹر جنوب، جنوب مشرقی اور گوادر سے 370 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔
سمندری طوفان “ASNA” پاکستان کے ساحل سے ہٹ کر مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے، جبکہ اس کی پیشرفت مزید مغرب اور جنوب مغرب کی جانب متوقع ہے۔
سسٹم کے نتیجے میں پاکستان کے ساحل اور حیدرآباد، جامشورو اور دادو میں 60-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ کراچی ڈویژن، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو اور دادو میں آج رات تک موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے اضلاع حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر میں بھی کل رات تک آندھی ، جھکڑ اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔
بارشوں کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سیلاب اور طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ طوفان کے باعث کمزور انفرااسٹرکچر اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے ایڈوائزری کے مطابق ماہی گیرکل تک سمندر میں نہ جائیں، جبکہ شہری سمندر کے کنارے اور ساحلی علاقوں میں جانے سے گریز کریں، اس کے علاوہ طوفان کے خدشے کے مدنظر بل بورڈز، بجلی کے کھمبوں، سولر پینل اور ڈھیلے ڈھانچوں سے محتاط رہا جائے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سمندری طوفان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 