
کراچی میں سردی کب آئے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں موسم سرما کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوجائیں گے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ رواں سال ماہ نومبر معمول سے زائد گرم ہے، معمول سے 3 ڈگری زائد درجہ حرارت ملک بھر میں ریکارڈ کیا گیا۔
سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں سردی میں اضافہ 15 دسمبر کے بعد ہوگا، 5 یا 6 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس کے بعد ملک بھر سردی کی جزوی لہر آئے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ آئندہ ہفتے تک دن کا موسم گرم اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News