کراچی میں سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 8 ڈگری تک گرگیا
اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں شدید سردی، بارش اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ ملتان، خانیوال، خانپور، رحیم یارخان، بہاولپور میں ہلکی دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر، کشمور، جیکب آباد، موہنجوداڑو میں دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
