Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد؛ پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Now Reading:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد؛ پہاڑوں پر برفباری کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد؛ پہاڑوں پر برفباری کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں خون جما دینے والی سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات اور کرم میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے جبکہ سکھر، شکارپور، کشمور، خیر پور اور گردونواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، ناروال، گوجرنوالہ، جہلم اور لاہور میں ہلکی دھند پڑ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر اور گردونواح میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند اور ہلکی اسموگ کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا اور میدانی اضلاع میں جھکڑ و تیز ہوائیں چلیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر