ملک میں سردی کے ڈیرے؛ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان
ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں کراچی تا خیبر سرد ہواؤں کا راج ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج سرد اور خشک رہے گا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر صبح کے او قات میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کو اسموگ/دُھند کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا اور پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سکھر، شکارپور، کشمور، خیرپور اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ اور گردو نواح میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
محمکہ موسمیات نے بتایا کہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، منگلا، جہلم اور راولپنڈی میں ہلکی دھند متوقع ہے۔
بعدازاں لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
