ملک میں آج سے سردی کی نئی لہر کی پیشگوئی
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج 08 دسمبر سے سردی کی نئی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، فیصل آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کی توقع ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی10، اسکردو میں منفی 09، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
