کراچی، محکمہ موسمیات نے سردی میں اضافے کی نوید سنا دی
محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی میں اضافے کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں 13 دسمبر سے سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر کے آخر تک درجہ حرارت 10 تا 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت 25 تا 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
