 
                                                                              پاکستان میں جاری ہیٹ ویو کے باعث شہر قائد میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
اس وقت شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم محسوس کی جانے والی گرمی 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکی ہے۔
مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں برس کی پہلی ہیٹ ویو
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم آج مطلع صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں اور یہ سلسلہ 20 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ماہرین صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 