Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت میں کتنا اضافہ ہوگا؟

Now Reading:

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت میں کتنا اضافہ ہوگا؟
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت میں کتنا اضافہ ہوگا؟

شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت برقرار ہے جس کے سبب آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل معطل ہیں، تاہم شام کے اوقات میں سمندری ہواییں جزوی بحال ہونگی جبکہ آج مطلع مکمل صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ گرمی کی شدت سے بچا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے شدید اثرات سے بچنے کے لیے شہری بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں، شدید گرمی کے دوران باہر نکلتے وقت سر پر ٹوپی یا رومال رکھیں، مناسب مقدار میں پانی پئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

Advertisement

زیادہ تر وقت ٹھنڈی جگہوں پر گزاریں اور براہِ راست دھوپ سے بچیں، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر