 
                                                                              کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کا راج ہے اور آئندہ چند روز کے دوران موسم مزید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند ہیں، تاہم شام کے اوقات میں ان کے جزوی طور پر بحال ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سے شہر میں جنوب مشرقی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے، تاہم مطلع مکمل صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ صحت اور ماہرین نے اس موسم میں ہیٹ اسٹروک ہونے اور موسمیاتی شدت کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دوپہر 11 بجے سے 3 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، ٹھنڈے مشروبات اور سادہ غذا خصوصاً سبزیوں کا استعمال بڑھائیں۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کی علامات میں اچانک سر میں شدید درد اور تیز بخار شامل ہیں، جن کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کیا جائے۔
ماہرین صحت نے مزید کہا کہ خشک اور گرم موسم کے باعث سانس کے مریضوں اور حساس طبیعت کے افراد کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 