Advertisement
Advertisement
Advertisement

جڑواں شہروں میں علی الصبح موسلا دھار بارش، موسم دلفریب

Now Reading:

جڑواں شہروں میں علی الصبح موسلا دھار بارش، موسم دلفریب
جڑواں شہروں میں علی الصبح موسلا دھار بارش، موسم دلفریب

ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح سویرے سے جاری موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔

 بارش کے باعث نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، جبکہ نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی مون سون کے بادل برسنے لگے ہیں، گجرات اور گوجر خان میں تیز بارش ہوئی جبکہ لاہور میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

اس کے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کے دوران معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں، جس کے نتیجے میں خاص طور پر پنجاب میں شدید بارشوں کا خدشہ ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے، جس کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، مظفرآباد اور گردونواح میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ وادی لیپہ کے بالائی علاقوں میں ٹھنڈک بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی آئندہ دنوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس سے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
شہر قائد میں آج سے سمندی ہوائیں بحال، ہلکی بارش کا امکان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں معطل، حبس کی کیفیت برقرار، شام میں ہلکی بارش کا امکان
کراچی، بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، خلیج کیمبے کا سسٹم سائیکلون کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ
شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر