
کراچی میں آج وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جو کل تک جاری رہ سکتا ہے۔
شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ شہر پر مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثرانداز ہونا شروع ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو مزید مرطوب بنا رہی ہیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی آسکتی ہے، تاہم شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News