Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں طوفانی بارشیں؛ جل تھل ایک ہو گیا

Now Reading:

ملک بھر میں طوفانی بارشیں؛ جل تھل ایک ہو گیا
کراچی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کئی شہروں میں جل تھل ایک ہو گیا ہے جبکہ بارشوں سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور نکاسی آب کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں بشمول بلیو ایریا، سیکٹر ایف-6، ایف-7، جی-7، بری امام، آبپارہ مارکیٹ، زیرو پوائنٹ اور جی-9 میں بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا اور بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔

نظام زندگی درہم برہم

لاہور کے متعدد علاقے جیسے لکشمی چوک، مال روڈ، سمن آباد، چوبرجی، اقبال ٹاؤن، فیروزپور روڈ اور جوہر ٹاؤن شدید بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جبکہ فیصل آباد، گجرات، ننکانہ صاحب، قصور، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارشوں سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

گجرات اور اس کے گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جو محکمہ موسمیات کے مطابق شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ حافظ آباد، خانقاہ ڈوگراں اور دیگر علاقوں میں رات بھر موسلادھار بارش ہوتی رہی۔

Advertisement

بھمبر، برنالہ، ڈونگی اور گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بھمبر میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

لاہور میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

واسا لاہور کے مطابق شہر بھر میں اب تک کی بارش کا تفصیلی ریکارڈ جاری کر دیا گیا ہے، مختلف علاقوں میں درج ذیل مقدار میں بارش ریکارڈ کی گئی:

سمن آباد: 147.5 ملی میٹر (سب سے زیادہ)، لکشمی چوک، اقبال ٹاؤن: 125 ملی میٹر، اپر مال: 115 ملی میٹر، گلبرگ ہیڈ آفس: 82 ملی میٹر، ایئرپورٹ: 57.8 ملی میٹر، جیل روڈ: 75.9 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن: 59 ملی میٹر، تاہم لاہور بھر میں اوسطاً 104.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

نکاسی آب کا عمل جاری

ایم ڈی واسا غفران احمد کی نگرانی میں نکاسی آب کا آپریشن جاری ہے۔ کوپر روڈ، ریلوے اسٹیشن، ٹکہ چوک، اللہ ہو چوک اور سپریم کورٹ روڈ کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی نکاسی آب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

Advertisement

مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آئندہ دنوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 جنوبی و شمالی سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر