کراچی: شہر میں اس وقت بادل چھائے ہوئے ہیں اور موسم خوشگوار ہو چکا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، اس موسمی نظام کے تحت تھرپارکر، نگرپارکر، مٹھی اور قریبی علاقوں میں 5 جولائی تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں، کراچی میں 8 سے 11 جولائی کے دوران معتدل بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس وقت شہر میں مغربی سمت سے 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جو موسم کو مزید سہانا بنا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
