
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ویک اینڈ پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا، جس کے باعث حبس کی کیفیت برقرار ہے۔
شہر میں جنوب مغربی سمت سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے صبح اور شام کے اوقات میں بونداباندی کی پیشگوئی بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ (کل) سے مون سون ہواؤں کا باقاعدہ سلسلہ سندھ سمیت کراچی کو متاثر کرے گا، جس کے نتیجے میں 19 اور 20 جولائی (ہفتہ اور اتوار) کو شہر میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شدید بارش کے باعث کراچی کے نشیبی علاقوں میں زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے، جس کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
شہریوں کو بھی احتیاط برتنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News