
کراچی: شہر قائد میں صبح سویرے بادل چھا گئے اور مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
نیو کراچی، نارتھ کراچی، عزیز آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن معمار، لیاری، طارق روڈ اور سندھی مسلم سوسائٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش جاری ہے۔
کورنگی، کلفٹن، ڈیفنس، شارع فیصل، قیوم آباد اور بفرزون میں بھی بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔
اس کے علاوہ ایئرپورٹ، میٹروپول، شاہ فیصل کالونی، اسکیم 33، صفورا چورنگی، ملیر، قائد آباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم شہر میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ 22 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا سبب بنتا رہے گا۔
بجلی کی بندش
بارش کے ساتھ ہی کراچی کے کئی علاقوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا، لانڈھی، ملیر، شاہ کالونی، بلدیہ، سائٹ، میٹروول، لیاقت آباد، جہانگیر روڈ، پی آئی بی کالونی، لیاری، کھارادر، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، اور بفرزون سمیت درجنوں علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق بارش کے باعث کے الیکٹرک کے کم از کم 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس سے وسیع پیمانے پر بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
طارق روڈ، بہادر آباد، رنچھوڑ لائن، عظیم پورہ، ریتی لائن اور کیماڑی جیسے علاقوں کو بھی بجلی بندش کا سامنا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران احتیاط برتیں اور بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News