
کراچی: شہر قائد میں موسم خوشگوار ہے، مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ’شکتی‘ کے باعث کراچی میں بارش کے امکانات موجود ہیں۔ طوفان اس وقت شہر سے تقریباً 500 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس سے کسی بڑے خطرے کا سامنا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News