
محکمہ موسمیات نے رواں سال پاکستان میں ’انتہائی سرد‘ موسمِ سرما سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران ملک میں بارشوں کی مقدار معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے وضاحت کی کہ مغربی ہواؤں کے سلسلے بعض علاقوں سے گزریں گے جن کے باعث عارضی سردی کی لہریں پیدا ہوسکتی ہیں، تاہم ملک میں غیر معمولی سخت یا ’ریکارڈ توڑ سردی‘ کی کوئی سائنسی شہادت موجود نہیں۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ موسمی پیشگوئیوں پر یقین نہ کریں۔
مزید پڑھیں: شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News