Advertisement
Advertisement
Advertisement

جی 20 اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی رہنماوں کی آمد

Now Reading:

جی 20 اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی رہنماوں کی آمد

جاپان کے شہر اوساکا میں کل سے شروع ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلا س میں شرکت کیلئے عالمی رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی  کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجلاس  کے سلسلے میں اوساکا پہنچے سے قبل جاپان کو تنقید کا نشانہ بناتے  ہوئے کہا کہ امریکا جاپان کے ساتھ دفاعی اتحادی ہے  اور اگر جاپان پر کوئی حملہ کرتا ہے تو امریکا اس کے ساتھ جنگ لڑے گا لیکن اگر امریکا پر حملہ ہوتا ہے تو جاپان سونی ٹی وی پر بیٹھ کے مناظر دیکھے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاوس حکام کا کہناہے کہ امریکی صدر جاپان دورے کے دوران روسی صدر پیوٹن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ سے بھی ملیں گے۔

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ جرمن چانسلر میرکل، ترک صدر اردوان  اور بھارتی وزیر اعظم مودی سے ملنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماوں کو اوساکا میں قیام کےدوران خاطر خواہ سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس سلسے میں ایئرپورٹس سمیت متعدد مقامات پر 32 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی خدشات پر  کئی شاہراہیں بھی رکاوٹیں لگا کر بند کردی گٗی ہیں۔

Advertisement

جاپان میں دو روز کے لیے 700 اسکول بند رہیں گے جب کہ عوام کو ٹرین اور سب وے کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر