افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یارنے افغانستان میں جاری امن عمل میں پاکستان کے کردارکوسراہاہے۔
انہوں نے بھوربن مری میں ترکی کے ایک بین الاقوامی خبررساں ادارےسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن میں کلیدی کرداراداکررہاہے۔
گلبدین حکمت یارنے کہاکہ امریکہ بھی طالبان کومذاکراتی میز پرلانے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کررہاہے۔
انہوں نے افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کامطالبہ کیااورایک بارپھرکہاکہ افغانستان کے عوام کو اُن کے مستقبل کافیصلہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
حکمت یارنے افغانستان کے سیاسی اورمذہبی رہنماؤں پرزوردیاکہ افغانستان میں آزادانہ، منصفانہ اورشفاف انتخابات کاانعقاد یقینی بنایاجائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News