Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کا فرانسیسی صدر کو ٹیلیفون، ایرانی جوہری پروگرام پرتبادلہ خیال

Now Reading:

امریکی صدر کا فرانسیسی صدر کو ٹیلیفون، ایرانی جوہری پروگرام پرتبادلہ خیال

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی ہم منصب ایمانویل ماکرون کےدرمیان  ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کےمطابق ٹیلیفونک رابطے میں  ایران کے جوہری پروگرام اور یورینیم کو اعلیٰ سطح پر افزودہ کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیاگیا  ۔

 اس کے علاوہ دونوں لیڈروں نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور مشرقِ وسطی  کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے تخریبی کردار کے خاتمے پر بھی گفتگو کی ۔
واضح  رہے کہ فرانسیسی صدرماکرون نے ہفتے کے روز ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ایک گھنٹے تک گفتگو کی تھی۔ جس کے بعد ان کا  کہنا تھا کہ فرانس تمام فریقوں کے درمیان مکالمے کی بحالی کےلیے سازگار حالات پیدا کرنا چاہتا ہے ۔

دریں اثنا وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دستبردار کرانے اور اس کو مشرقِ وسطی  میں متشدد سرگرمیوں سے روکنے کے لیے دباؤجاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر