Advertisement
Advertisement
Advertisement

بوسنیا میں مسلمانوں کے قتل عام کو چوبیس سال گزر گئے

Now Reading:

بوسنیا میں مسلمانوں کے قتل عام کو چوبیس سال گزر گئے

بوسنیا میں مسلمانوں کے  بد ترین قتل عام کو چوبیس سال گزر گئے۔

تفصیلات کے مطابق چو بیس سال پورے ہونے پربوسنیا کے دارالحکومت میں سیکڑوں افراد نے یادوں کی شمعیں روشن کیں اور جولائی 1995ء میں سرب فوجیوں کے ہاتھوں قتل عام کے دوران مارے گئے  افراد کو خراج  عقیدت پیش  کیا ۔

واضح رہے کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد یورپ میں ہونے والے بدترین قتل عام کو ‘سانحہ سربرینیکا’ کا نام دیا جاتا ہے جب جولائی 1995 میں سرب فوجیوں نے تقریباً 8 ہزار  سے زائد بوسنیائی مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کردیا تھا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں عام شہریوں کے خلاف ہونے والی یہ سب سے سنگین کارروائی تھی۔

اس  دن کےحوالے  سے  یورپین یونین کی خارجہ پالیسی  کی چیف  فیڈریکا موغیرنی  اور    اعلی عہدیدار  جوہانس   ہان نے مشترکہ اعلامیہ میں    مسلمانوں  کے اس قتل عام کو یورپی تاریخ کا تاریک دن قرار دیا ہے ۔

Advertisement

امریکی محکمہ خارجہ   نے کہا ہے کہ    یہ اندوہناک واقعہ  یورپی تاریخ میں   کبھی  بھلایا نہیں جا سکتا ۔ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں  جو انصاف  کی تلاش میں  ہیں  ۔ ہم ان لوگوں کے لئے اپنی مسلسل حمایت کی تصدیق کرتے ہیں ۔

بین الاقوامی عدالتیں سربرینیکا قتل عام کو ‘نسل کشی’ قرار دے چکی ہیں لیکن اب بھی سربیا اور بوسنیا میں موجود سرب باشندے اسے نسل کشی ماننے سے انکار کرتے ہیں۔

بوسنیا کی جنگ 1992 سے 1995 تک جاری رہی تھی اور اس دوران تقریباً ایک لاکھ افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر