 
                                                                              ایرانی خفیہ امور کے وزیر محمود علوی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اجازت کے بغیر پر واشنگٹن انتظامیہ سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے خفیہ امور کے وزیر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی کامنہ ای کی اجازت سے ہی ممکن ہے ۔
محمود علوی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران کی دفاعی صلاحیت سے خوفزدہ ہے اور یہی اہم وجہ ہے کہ امریکہ ایران پر حملہ کرنے سے گریزاں ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر منسوخ کرنے کے بعد سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 