
فلپائن کے شمالی جزائرمیں زلزلے اورآفٹر شاکس سے8 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں زلزلے کا پہلا جھٹکا بٹانیز جزیرے پر محسوس کیا گیا جس کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی اور پھر کچھ دیر بعد 5 اعشاریہ 9 شدت کے آفٹرشاکس محسوس کیے گئے۔
زلزے کے باعث کئی عمارتوں میں دراڑیں اورسڑکوں پر گڑھے پڑ گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی بری متاثر ہوئے۔
فلپائن ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے زلزلے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پا نچ افراد پہلے زلزلے میں جبکہ 3 افراد آفٹر شاکس میں ہلاک ہوئے ہیں ۔ 60 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News