بحرین میں تین افراد کو دو مختلف مقدمات میں سزائے موت دے دی گئی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین نے دو شیعہ افراد کو دہشتگردی کا مرتکب قراردے کر جبکہ ایک شخص کو امام مسجد کے قتل کے جرم میں سزائے موت دے دی ہے۔
دائیں بازو کی جماعت نے تصدیق کی ہے کہ بحرین کی عدالت عالیہ نے دو شیعہ افراد علی العرب اور احمد الملالی کو گزشتہ سال دیگر 52 افراد کےہمراہ دہشتگردی کے جرم میں سزائے موت کی سزا سنائی تھی ۔
گرفتار ملزمان کو دہشت گرد تنظیم سے منسلک ہونے ، بھاری ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے پر عدالت نے 19 افراد کو عمر قید جبکہ 37 افراد کو 15 سزا قید کی سزا سنائی تھی ۔
سزائے موت پانے والے تیسرے شخص پہ امام مسجد کو قتل کرنے کا الزام تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
