Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں طالبان کا حملہ، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

Now Reading:

افغانستان میں طالبان کا حملہ، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے بدغیس میں ہوٹل قلعہ نوین پر طالبان کے حملے میں آٹھ سیکورٹی اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ خود کش حملہ آوروں کا ایک گروپ ہوٹل میں داخل ہوا جبکہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ دو کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حملہ آور سیکورٹی فورسز کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح بھی ایک پرتشدد  واقعے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی مارا گیا ہے۔

Advertisement

نیٹو فورسز نے ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، تاہم مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی زیر سربراہی ریزولیوٹ سپورٹ مشن نے ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر