
امریکی کوسٹ گارڈز نے آبدوز پر کمانڈو ایکشن کے ذریعے انتالیس ہزار پاونڈ کوکین ضبط کرکے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈز نے آبدوز پرکمانڈوایکشن کے ذریعےاسمگلرز کی چھوٹی آبدوز پکڑ لی گئی ہے۔
کوسٹ گارڈزکے مطا بق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،انھوں نے کہا کہ اسمگلرز منشیات کو کولمبیا سے میکسیکواور پھر آبدوز کے ذریعے امریکا اسمگل کررہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں اسمگلرزاب منشیات اسمگلنگ کے لیے آبدوز بھی استعمال کرنے لگ گئے ہیں ۔
امریکی کوسٹ گارڈزکا مزید کہنا تھا کہ پکڑی جانے والی کھیپ کو کین کی ہے جس کی ما لیت انتالیس ہزار پاونڈ ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹ میں جرات اور بہادری کی شاندار مثال قائم کرنے والے کمانڈو ایکشن کی تعریف کی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News