
لندن میں ایرانی سفارت کارنے کہا کہ سیاسی اورعلاقائی تنازع میں ٹوئٹر نے تین ایرانی نیوز ایجنسی کے اکاؤنٹ معطل کردیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں ایرانی سفارت کار حامد باعیدی نے اپنےٹوئٹ میں کہا کہ ایران کےخلاف دھمکی آمیز رویئے سے دباؤ میں لینے کا طریقہ خطرناک اور غیر دانشمندانہ ہوگا۔
ایرانی سفارت کار نے برطانوی حکومت کو مشورہ بھی دیا کہ وہ اپنے درمیان موجود خفیہ سیاسی طاقتوں سے خبرداررہیں جو جہازکے بحران کومسئلہ بنا کرکشیدگی کوہوادیناچاہتی ہیں۔
انھوں نےکہا کہ برطانیہ کی حمایت ٹوئٹرمیں میدان میں آگیا اورسرکاری ارناسمیت دو نیم سرکاری نیوز ایجنسیوں کے فارسی زبان کے پیجز بلاک کردیئے۔
ٹوئٹر نے واضح کیا کہ اکاؤنٹس کی یہ معطلی بہائی مذہب کے پیروکاروں جو ایران میں مشکلات کا شکار اقلیتی برادری کو ہراساں کیے جانے کی وجہ سے ہے۔
ٹوئٹر نے معطل کیے جانے والے اکاؤنٹس کے نام ظاہر نہیں کیے تاہم یہ کہا گیا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News