مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ نہ تھم سکا،تازہ کارروائی میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے شوپیاں میں سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے محاصرہ کیا اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر ایک نوجوان کو شہید کردیا۔
گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقے میں شدید خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی۔
قابض انتظامیہ نے علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
