
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے نواحی علاقے میں واقع سرکاری حراستی مرکز پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد مہاجرین ہلاک جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت حراستی مرکزمیں تقریباً 120 مہاجرین موجود تھے۔
لیبیا کے وزیراعظم نے اس حملے کو وحشیانہ جرم اور پہلے سے سوچا سمجھا حملہ قرار دیاہے جبکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے بھی حملے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News