
سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ذرایع کا کہنا ہے کہ خادم حرمین شریفین اور تمام افواج کے سپریم کمانڈر شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے مملکت میں امریکی فورسز کے خیر مقدم کی منظوری دے دی گئی ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مذکورہ ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد خطے کے دفاع اور امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ سعودی عرب اور امریکا خطے کی سلامتی کو مضبوط بنانے کی انتہائی خواہش رکھتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ “سعودی عرب میں ہماری فورسز کا استقبال اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری صلاحیت اور قدرت کو مضبوط بنائے گا اور اضافی مزاحمت کا موقع فراہم کرے گا”۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News