ہر سال کی طرح اس سال بھی حج سے پہلے غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر اُونچا کر دیا گیا ہے جسے حج کے اختتام پر دوبارہ نیچے کردیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق آج غلافِ کعبہ کے نچلے حصّے جسے کسوہ بھی کہا جاتا ہے کو خادم الحرمین الشریفین کے امور کی انتظامیہ کی جانب سے آج جمعے کے روز غلافِ کعبہ (کِسوہ) کے نچلے حصّے کو زمین سے 3 میٹر بلند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بلند کیے جانے والے حصّے کو چاروں طرف سے سفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جس کا عرض دو میٹر کے قریب ہے۔
کسوہ کو زمین سے بلند کرنے کے اقدام کا مقصد غلاف کعبہ کی صفائی برقرار رکھنا اور اس کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس لیے کہ حج سیزن میں حجاج کرام کی ایک بڑی تعداد غلاف کعبہ کو چُھونے اور اس سے لپٹنے کی خواہش مند ہوتی ہے جس کے نتیجے میں غلاف کو کچھ نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ غلافِ کعبہ کو ہر سال حج کے آغاز پر زمین سے تین میٹر اُونچا کر دیا جاتا ہے اور پھر حج کے اختتام پر اسے دوبارہ نیچے کر دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News