
امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن الہان عمر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فسادی شخص قراردیا ہے۔
امریکا کی رکن کانگرنس الہان عمر نے امریکی صدر ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹرمپ کے لئےڈراونا خواب ثابت ہونگی اور یہ ہورہا ہے ۔
الہان عمرنےاپنےایک بیان میں کہا ہےکہ ٹرمپ امریکہ کے نسل پرست صدر ہیں اور میں ان کے نسل پرستانہ بیانات کی مذمت کرچکی ہوں لیکن اب میں سمجھتی ہوں کہ وہ ایک فساد پھیلانے والے شخص ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ دوسروں کی طرح میں بھی امریکی ہوں اور یہ میرا وطن ہے اور میرا تعلق اسی سرزمین سے ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان الہان عمرکو پچھلےچندروزکےدوران صدرٹرمپ کے لفظی حملوں کا سامنا رہا تھا۔ ٹرمپ نے الہان عمرسمیت ایوان نمائندگان کی چار خاتون اراکین کے خلاف جلسے میں نعرے لگوائےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News