
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی ختم کرنے کے لیےایران جانے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے کشیدگی ختم کرنے کے لئے اگر انہیں تہران جانا پڑا تو وہ ضرور جائیں گے ۔
مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ میں ایرانی عوام سے براہ راست بات کرنے کا موقع ملنےپرخوشی محسوس کروں گا۔
اس سے قبل گزشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا تھا جبکہ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا تھا کہ مذاکرات اس صورت ہوں گے جب اسے ہماری شکست نہ سمجھا جائے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی گزشتہ برس اس وقت پیدا ہوگئی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 2015ء میں طے پایا جوہری معاہدہ منسوخ کرنے کے ساتھ ایران پرعائد سابقہ پابندیاں بحال کردی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News