Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں تین دھماکے، 15 افراد ہلاک متعدد زخمی

Now Reading:

افغانستان میں تین دھماکے، 15 افراد ہلاک متعدد زخمی

افغانستان  کے دارلحکومت  کابل میں  یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے   کے نتیجے میں 15 افراد  ہلاک جبکہ  47 زخمی ہوگئے ۔

افغان وزارت    دفاع    کے ترجمان نصرت رحیمی  کا کہنا ہے کہ     آج جمعرات کو   افغانستان کے دارلحکومت  کابل میں  یکے  بعد دیگرے  تین  بم دھماکوں  میں کم ازکم  15    سرکاری  ملازمین ہلاک ہوگئے ہیں ۔

پہلا  دھماکہ  بس میں نصب بم  پھٹنے   سے     ہوا  جس میں آٹھ  سرکاری ملازمین ہلاک  جبکہ ستائیس  زخمی ہوگئے ہیں  ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے  افراد میں   پانچ عورتیں  اور بچے بھی شامل ہیں ۔

بس دھماکے کے کچھ منٹ بعد  ایک خودکش حملہ آور نے  دھماکے کی جگہ سے کچھ فاصلے پر  خود کو اڑا دیا  جس کے نتیجے میں  کم از کم سات افراد ہلاک  جبکہ  بیس  زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تیسرے دھماکے  میں   عسکریت پسندوں   نے ایک گاڑی    کو تباہ  کردیا  ہے جس کے باعث  ہلاکتوں  میں اضافہ ہوسکتا ہے  ۔

Advertisement

دوسری جانب  گاڑی کو  تباہ کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے  طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں   9 غیر ملکی فوجی ہلاک جبکہ  دو گاڑیاں  تباہ  کر دی  ہے۔

کابل انتظامیہ کی جانب سے  طالبان کے دعوے  کی  تصدیق نہیں  کی گئی ہے ۔

اس موقع پر پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا  ہےکہ دکھ کی گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں ،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان امن قائم کرنے اور افغانستان میں استحکام کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر