Advertisement
Advertisement
Advertisement

برازیل میں دن دیہاڑے ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں ڈالرزکا سونا لے اڑے

Now Reading:

برازیل میں دن دیہاڑے ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں ڈالرزکا سونا لے اڑے

برازیل میں  دن دیہاڑے  ڈکیتی کی واردات میں  ڈاکو  لاکھوں   ڈالرز کا سونا اور  دیگر دھاتیں  لوٹ  کر فرار  ہو گئے ۔

   غیر ملکی  خبر رساں  ادارے کے مطابق   برازیل میں ساؤ پالو ایئر پورٹ کے کارگو ٹرمینل سے مسلح افراد دن دیہاڑے 40 ملین ڈالرز (تقریباً6 ارب 45 کروڑ روپے ) کا سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں لوٹ کرفرار ہو گئے۔

ایئر پورٹ سے موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق جمعرات کو دن ڈھائی بجے کے قریب ڈاکو سیاہ رنگ کی پک اپ میں ساؤ پالو کے ایئر پورٹ پہنچے۔ ڈاکوؤں نے فیڈرل پولیس کی وردیوں سے ملتی جلتی وردیاں پہن رکھی تھیں۔

ایئر پورٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم انہوں نے یرغمال بنائے گئے دو افراد کے بارے میں کوئی تفصیل بتانے سے معذرت کر لی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی  ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس مارچ میں بھی ساؤ پالو کے ہی ایک ایئر پورٹ سے مسلح افراد 50 لاکھ ڈالرز لے کر غائب ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر