
جنوبی کوریا میں کلب کی چھت گرنے سے دوافراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں نائٹ کلب کی چھت گرگئی جس سے 2 افراد ہلاک جبکہ غیرملکی کھلاڑیوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے دونوں افراد کا تعلق جنوبی کوریا سےہے ۔
زخمی ہونے والےکھلاڑیوں میں سے تین کاتعلق امریکہ سے ، دو کا نیوزی لینڈ جبکہ ایک زخمی کھلاڑی کا تعلق اٹلی سے ہے ۔
حکام کےمطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب حادثہ اس وقت رونما ہوا، جب سینکڑوں لوگ اس نائٹ کلب میں موجود تھے ۔
ان دنوں جنوبی کوریا میں ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ جاری ہے اور اس حادثے کی زد میں آنے والوں میں ان مقابلوں میں شریک آٹھ ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔
گوانگجو پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب کے مالکان اور ملازمین سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News