
فلپائن میں ٹرک حادثہ 9 بچے جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے کیوبو کے جنوبی علاقے بولجون میں ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
بولجون کے میئرمیرلو ڈیراما کے مطابق یہ حادثہ بولجون کے باہر پہاڑی سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ٹرک اسکول کے بچوں کو کھیلوں کی سرگرمی کے لئے لے جا رہا تھا کہ بریک فیل ہوجانے کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔
ٹرک میں تقریباً 30بچے، والدین اور ٹیچر سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون، 3 لڑکیاں اور 5 بچے شامل ہے جن کی عمر 11اور 12سال کے درمیان ہیں جبکہ 5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News