Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائیجیریا میں این جی او کے عملے پر دہشتگردوں کا حملہ

Now Reading:

نائیجیریا میں این جی او کے عملے پر دہشتگردوں کا حملہ

نائیجیریا میں بھوک وافلاس پر کام کرنے والی این جی اوکے عملے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک ، 5 افراد لاپتہ ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجریا میں بھوک کے خلاف کام کرنے والی این جی او”ون ایکشن اگینسٹ ہنگر “ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے حملے کے بعد سے  این جی او کے دو ڈرائیور سمیت اسٹاف کے دیگر تین ارکان لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ ایک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

حملے پر این جی او کی جانب سے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں انتہائی دکھ و رنج ہے کہ مارے جانے اور لاپتہ ہونے والے تمام افراد بھوک وافلاس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی زند گی بچانے کے لئیے کھانا اور دیگر اشیا لے کر جارہے تھے ۔

جبکہ اس حوالے سے نائیجریا کے زرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو اسلامی عسکریت پسندوں کی جانب سے عملے کو حملے کے بعد اغوا کرلیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر