
مصر کی فوج کی جانب سے جزیرہ نما سینائی پر فضائی حملے میں 20عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق جمعہ کو جزیرہ نما سینائی میں فوج کی جانب سے دہشتگروں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے جس میں کم از کم 20 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔
مصری ائیر فورس کے حکام کہا کہنا تھا کہ فوج کی جانب سے بئیر العبد کے قصبےالعریش کے پہاڑوں پرموجود دہشتگردوں کے سوسے زائد خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ فضائی حملےجمعرات کوسینائی کے گاوں الشيخ زويد میں خودکش حملے کی جوابی کاروائی ہے جس میں ایک فوجی سمیت متعدد شہری جاں بحق ہوگئے تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News