
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک یونیورسٹی کے قریب بم دھماکے میں 6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب امتحان دینے کے لیے طلباء کی بڑی تعداد یونیورسٹی کے باہر موجود تھی۔
دھما کے کے نتیجے میں یونیورسٹی کے قریب کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔
کابل پولیس کے مطابق دھماکا مقناطیس سے بنے دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیاگیا۔
فی الحال کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ رات افغان پولیس ہیڈکوراٹر پر طالبان کےحملے میں 12 پولیس اہلکار ہلاک اور60سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News